دوران میچ بھارتی لڑکےنے آسٹریلوی حسینہ کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل

 دوران میچ بھارتی لڑکےنے آسٹریلوی حسینہ کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک)کینگروز نے بھارتی سورماؤں کے ارمان خاک میں ملا دیے،  آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 142 رنز جوڑے جس کے بعد فنچ 60 رنز بنا کر محمد شامی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ،  کپتان سٹیو سمتھ نے  بہترین فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سنچری بنا ڈالی ۔ ان کی یہ بھارت کے خلاف مسلسل تیسری سنچری تھی جو انہوں نے محض 62 گیندوں پر سکور کی۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں گلین میکسویل اور لبسشین نے چوکوں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 389 رنز تک پہنچا دیا۔ بھارت کی جانب محمد شامی، ہاردیک پانڈیا اور بمرہ صرف ایک،ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
 

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور ان کی پہلی وکٹ 58 رنز پر گر گئی جب دھون 30 رنز بنا کر ہیزول ووڈ کو وکٹ دے گئے، سکور میں 2 رن کے اضافے کے ساتھ میاننک اگروال بھی پاویلین لوٹ گئے۔ کپتان ویرات کوہلی اور لوکیش راہول نے مزاحمت کی مگر وہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے ۔ کوہلی 89 جب کہ راہول 76 رنز بنا کر پاویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے تین جب کہ ہیزول ووڈ اور زامپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سسمتھ کو شاندار اننگز کھیلنے پرمیچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

میچ کی دوسری اننگز میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب  ایک  بھارتی شائق نے آسٹریلوی حسینہ کو پروپوز کر دیا، اننگز کے 20ویں اوور کے اختتام پر کیمرہ شائقین کی جانب مرکوز ہوا تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا، جس کے بعد گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں  گلن میکسویل نے بھی تالیاں بجا کر اس لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔   جلد ہی یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی گئی اور  قلیل وقت میں وائرل ہوگئی۔  

Malik Sultan Awan

Content Writer