بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا نیا گانا ریلیز

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا نیا گانا ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: باری گانے کی کامیابی کے بعد گلوکا بلال سعید نے مومنہ مستحسن کے ہمراہ باری 2 ریلیز کر دیا ، جس کو  مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں قبل بلال سعید نے ایک انٹرویو  میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی باری 2 گانا ریلز کریں گے،جس کا مداحوں کو بے صبری سےانتظار تھا، جبکہ آج گلوکار بلال سعید کی جانب سے یوٹیوب پر باری 2 گانا ریلز کر دیا گیا ہے، جیسے 1 گھنٹے میں 1 لاکھ لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

گلوکار   بلال سعید اور مومنہ مستحسن نےاپنی آواز کے جادو سے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر خوش کر دیا ہے جبکہ گلوکار بلال سعید نے اپنے انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کونئے گانے سے متعلق آگاہ کیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer