ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کابڑا اعلان

 پی ڈی ایم کابڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :اب ہوگا دما دم مست قلندر،پی ڈی ایم  رہنمائوں نے بڑا اعلان  کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں،کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا۔اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔

 
ملتان میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگالیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،ہمارے کارکنوںکوگرفتار کیا جارہاہے ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی طاقت جلسے کو روکے گی توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹوںکو توڑ کر ملتان کا رخ کریں،اگر پولیس کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈااستعمال کرنے کی اجازت ہے۔
 
مولانافضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے دوسال میں عوام کا جوحشر کیاہے سب رو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاقانونیت اور پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے،ہم نے کل کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، اگلے جمعہ اور اتوار پورے ملک میں ضلعی دفاتر پر مظاہرے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ بہت جلد مارچ کریں،ہم اسلام آبادپہنچ کر ان کو ان کی اوقات دلا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی تھی،مریم نواز کل رکاوٹوں کو توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گی،عمران خان 3 سال سے کہہ رہے کہ وہ نہیں چھوڑے گا اب ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عمران خان کامشکور ہوں جلسہ ہونے سے پہلے کامیاب کرا دیا،عمران خان نے کہاتھا کہ اپوزیشن کو کنٹینربھی دوں گا کھانا بھی دوں گا،عمران خان نے ایک وعدہ پورا کردیاکنٹینر آگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کل کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer