حکومت کا رواں سال گنےاورگندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا رواں سال گنےاورگندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پنجاب حکومت کا رواں سال گنےاورگندم کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ، صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سیزن گنا دس اور گندم 65 روپے فی من مہنگی کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کےاس اقدام سےکسانوں کوچالیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گنے اورگندم کی قیمتیں بڑھا دیں، گنا 180 روپے سے ایک سونوے اورگندم 1300 سے تیرہ سو پینسٹھ روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو گی، ڈی جی پی آرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے گنے اور گندم کی قیمت میں اضافہ کیاجا رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے قرضے اتارنے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، جو بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ اس موقع پرموجود صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نےکہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف سختی سےایکشن لیا جائےگا

صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی بہتری کے لیے کسان دوست پالیسی لارہے ہیں، گزشتہ برس کی طرح اب کی بار بھی کاشتکاروں کوگنے کی مقررہ قیمت اورباردانہ کے حصول میں آسانی فراہم کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer