چیف سیکرٹری کا افسر شاہی میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری کا افسر شاہی میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے باقاعدہ کام شروع کر دیا، انہوں نے سول سیکرٹریٹ اپنے دفتر میں مصروف ترین دن گزارا۔

انہوں نے سیکرٹریوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز احمد جعفر، ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی داخلہ سید علی مرتضیٰ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی، سیکرٹری سروسز محمد الیاس، سینئر ممبر بورڈ آّف ریونیو شوکت علی سمیت دیگر اعلیٰ افسروں سے ملاقات کی اور اہم اجلاس کئے، جس میں افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

  چیف سیکرٹری نے افسروں کے تبادلوں کی سمری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ مل کر تیار کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو افسران کے تقرر و تبادلوں کے حوالے سے فری ہینڈ دیا ہے,جس پرانہوں نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

چیف سیکرٹری نے تمام افسروں کو دلجمی سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جو افسر اچھا کام کرے گا وہ اپنی جگہ پر ٹھہرے گا اور تمام تقرر و تبادلے میرٹ پر کئے جائیں گے۔

 اجلاسوں میں سیکرٹری، کمشنرز اور ڈی سی کی سطح کے افسروں کے تبادلوں کا فیصلہ ہوا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری بھی وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسی بھی وقت افسروں کو تبدیل کرسکتی ہے

Sughra Afzal

Content Writer