فیصل قریشی دوران شوٹنگ زخمی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

فیصل قریشی دوران شوٹنگ زخمی، ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کے ورسٹائل اداکار ومیزبان فیصل قریشی دوران شوٹنگ زخمی ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی۔

 تفصیلات کے مطابق بشرمومن،میری ذات ذرہ بے نشاں سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز گولیاں مارکرچلے جاتے ہیں اور فیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔

  شوٹنگ کے دوران عموما نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔

اداکارفیصل قریشی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان کا زخم واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود فیصل قریشی ابتدائی علاج کے بعد واپس سیٹ پر پہنچے اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer