ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

سوات کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوات کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی ۔ 

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیری اور خوازہ خیلہ کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے۔ میدانی علاقوں میں گہرے بادل آگئے جس کے بعد موسم مزید خنک ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔ 

ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور آڑو باغات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ ژالہ باری سے گندم، سبزیاں اور پھل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

دوسری جانب پشاور،چارسدہ،تخت بھائی میں  آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے علاوہ مردان اور گردونواح میں بھی آندھی اور بارش ہورہی ہے ۔ 
مردان میں طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔