ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت سمیت اہم علاقوں میں موسلادھار بارش یا ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

دارالحکومت سمیت اہم علاقوں میں موسلادھار بارش یا ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  

 محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار ریجن میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، میانوالی، خوشاب، تلہ گنگ، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔