سٹی42: لاہور میں آج مئی کے گرم ترین دنوں میں سے ایک دن ہے، گھڑی بہت سست چلتی محسوس ہو رہی ہے، گرم دن تمام ہونے میں نہیں آ رہا لیکن آج کی گرم شام لہوریوں کے خوش ہونے کی ایک وجہ بہرحال موجود ہے؛ یہ وجہ کل جمعہ کے روز موسم بہتر ہونے کی فورکاسٹ ہے۔
آج جمعرات کے روز صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے معمول کے مطاطق خنک ہوا چلتی رہی لیکن سورج کے افق پر بلند ہونے کے بعد سے گرمی کا آغاز ہوا جو صبح نو بجے تک اتنی بڑھ چکی تھی کہ دھوم میں سڑکوں پر چند لمحے گزارنا دوبھر ہو رہا تھا۔
آج لاہور شہر مین بعض مقامات پر ٹمپریچر 45 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا، دوپہر سے شام تک لو چلتی رہی۔ اس دوران آسمان پر بادلوں کی آمد شروع ہوئی لیکن گرمی کی شدت برقرار رہی جو شام ساڑھے چار بجے 37 ڈگری سیلسئیس ہے۔ آج ساری رات ٹمریچر بلند رہے گا حتیٰ کہ صبح 4 بجے بھی ٹمپریچر 29 ڈگری تک ہو سکتا ہے
صبح پانچ بجے کے لگ بھگ لاہور پر بادل آ سکتے ہیں جو جل جمعہ کے روز سورج کی کرنوں کو زمین تک پہنچنے سے روکنے میں جتنا کامیاب ہو گئے، دن اتنا ہی ٹھنڈا رہے گا۔
امکان ہے کہ کل جمعہ کی صبح فجر کے بعد آسمان پر بادلوں کی مقدار بڑھنے لگے گی جو سورج طلوع ہونے کے بعد تک اتنے ہو جائیں گے کہ سورج کی کرنوں کا راستہ کسی حد تک رک جائے گا اور ٹمپریچر کم بڑھے گا۔
اس کے باوجود کل دوپہر ٹمپریچر 35/36 ڈگری سیلسئیس تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔ سہ پہر کو بادل کچھ کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
بادلوں کی وجہ سے امکان ہے کہ صرف ٹمپریچر ہی کسی حد تک گرے اور اور آج جمعرات کے دن جیسی سخت گرمی نہیں بھگتنا پڑے گی لیکن بارش ہونے کا امکان کل بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
تاہم میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان نے دو دن پہلے کی فورکاسٹ کے میں تھنڈر سٹارم (گرج چمک کے ساتھ) بارش کا امکان بتایا تھا جو اب تک بظاہر بعید از امکان ہے۔