ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں:لاہور میں آج بھی پارہ ہائی، درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کا امکان

 شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ، درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید) شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ، درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگریریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ ہونے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی ای آر پی آفس 286،سید مراتب علی روڈ پر شرح 272ریکارڈ، ڈی ایچ اے 268 جبکہ ایل اے ایس لاہور میں آلودگی کی شرح 107ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب   محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  آج سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا ،تاہم چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، بونیر، پشاوراور مردان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہنے کے علاوہ اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ اور میانوالی میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا  امکان ظاہر کیا گیا ہے ،اس دوران مری ،گلیات اور گردو نواح میں آندھی /تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ظاہر کی گئی ہے ۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ کوئٹہ ،ژوب اور زیارت اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان  ہے ، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران کراچی ، بدین اورٹھٹھہ اور گردونواح میں آندھی چلنے کا امکان ہے ،کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا  اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 روز کے دوران بالائی سندہ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 52، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 51، رحیم یار خان، سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، خانپور، بھکر، خیرپور 50، بہاولنگر، روہڑی، پڈعیدن 49، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، خانپور۔ کوٹ ادو، ملتان، نور پور تھل، سکرنڈ میں 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔