ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے قیدی پر تشدد، عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو کل طلب کرلیا

 منشیات کے قیدی پر تشدد، عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو کل طلب کرلیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میانوالی جیل میں منشیات کے قیدی پر تشدد کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کو کل طلب کرلیا ۔

جسٹس انوارالحق پنوں نےسید ابن الحسن کی درخواست پر سماعت کی, درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے بھائی کو منشیات کے مقدمہ میں قید کی سزا ہوئی ۔سزا ہونے کے بعد اسے سرگودھا سے میانوالی جیل منتقل کیا گیا۔جیل میں منشیات کے قیدی پر تشدد کیا گیا۔ افسران کو درخواستیں دیں ۔

محکمانہ انکوائری میں کچھ کو قصور وار جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو تبدیل کیا گیا۔ تشدد میں ملوث اصل ذمہ داروں کو بچالیاگیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت قیدی پرتشدد میں ملوث جیل افسران و سٹاف کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔

Bilal Arshad

Content Writer