ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ علیزےشاہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل ہوگئیں

اداکارہ علیزےشاہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل ہوگئیں
کیپشن: Alizeh Shah
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں، اداکارہ کی کچھ نامناسب تصاویر وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہے جبکہ وہ خود بھی تنقید اور ٹرولنگ کو دعوت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی کچھ قابل اعتراض تصاویرسامنے آئیں جو واقعی سوشل میڈیا صارفین کو اچھی نہیں لگیں، ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا وزن کم کرلیا ہے جبکہ جو لباس زیب تن کیا اس کو دیکھ کرصارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کئے جارہے ہیں۔ تصاویر میں وہ  ایک سادہ سفید ٹاپ اورپھٹی ہوئی جینز پہنے ہوئے ہیں۔پھٹی ہوئی جینز  کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے کہا کہ' یہ دنیا کی واحد لڑکی ہوگی جس نے خود اپنا ستیاناس کیا ہوگا۔ ایک نے لکھا کہ وزن کم کرنے سے یہ اچھی نہیں لگ رہی جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ہردفعہ کوئی نہ کوئی کارستانی کرتی ہے اس بار پنٹ بھاڑدی۔ علی نعمان نامی صارف نے لکھا کہ' یہ کام تو شہباز شریف نے کرنا تھا'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer