جنید ریاض: سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کا معاملہ،کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول میں بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں ملے گی، ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو 7 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی۔
سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کا معاملہ،کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول میں بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو 7 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد سولہ ہزار ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو ویکسی نیشن کروانے والے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ویکسی نیشن کیلئے سکول وائز فہرستیں جاری کردی ہیں۔ احکامات نہ ماننے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: میٹرک، انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی