ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے شاندار خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع

عوام کیلئے شاندار خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)عوام کیلئے اچھی خبر  آگئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی امید ہے۔ اوگرا نے ماہ جون کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  اوگرا نے ماہ جون کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کی تجویز کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  اوگرا نے 33 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی تفصیلات طلب کر لیں، اوگرا نے او ایم سیز کو مارچ تا مئی اپنے ڈپوز میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ذخائر کی تفصیلات یکم جون تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، اوگرا نے رمضان المبارک میں بھی او ایم سیز سے ڈیٹا مانگا تھا جو فراہم نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جو کمپنیاں طلب کردہ معلومات کو مقررہ وقت پر فراہم نہیں کریں گی انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،او ایم سیز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈپو سے روزانہ کی فروخت کی تفصیلات فراہم کریں،ملک میں کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی، طلب میں کمی کے باعث او ایم سیز نے قانون کے مطابق 21 دن کے ذخائر کی شرط پر عملدرآمد نہیں کیا جس کے باعث چند شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی۔سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب شہریوں نے اور اوگرا کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دی گئی تجویز مسترد کردی،ان کا کہناتھا کہ حکومت عالمی مارکیٹ کے حساب سے قیمت بڑھاتی ہے تو اسی حساب سے کم بھی کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer