دو اور شوبز ستاروں نے لاک ڈائون کا فائدہ اٹھالیا

دو اور شوبز ستاروں نے لاک ڈائون کا فائدہ اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو اور ستاروں نے لاک ڈائون کا فائدہ اٹھالیا۔دونوں نے چپکے سے شادی رچا لی۔

 اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے گزشتہ روز لاک ڈائون کے دوران شادی کرلی۔ فریال محمود نے اپنےانسٹاگرام اکائو نٹ کی اسٹوریز پر دوستوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکباد کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

دوسری جانب اداکار دانیال راحیل نے بھی مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے فیس بک پر ایک پیغام شیئر کیا۔ دانیال راحیل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میں اور فریال محمود دو سال قبل ملے تھے جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو جانا اور پھر ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میری اہلیہ فریال محمود کی پوری فیملی لندن میں رہتی ہے جس کی وجہ سے یہ سب موبائل فون کے ذریعے ہی ہمارے ساتھ تھے اور ہم نے انہیں بہت یاد کیا

واضح رہے کہ لا ک ڈائون کے دوران متعدد شوبز شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جن میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی بھی شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل الف کے دادا نے بھی اسی لاک ڈائون کے دوران شادی رچائی تھی ۔

یاد رہے ملک بھر  میں کورونا  وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41 ، اسلام آباد 19، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک میں لاک ڈائون ہے لیکن اس میں کچھ نرمی ضرور ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer