پنجاب بھر کے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کیلئے خوشخبری

 پنجاب بھر کے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے 259 ہیڈ مسٹریس اور 106 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔دوسری طرف  129 ایلمنٹری سکول اساتذہ کو ان سروس پرموشن دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 259 ہیڈ مسٹریس اور 106 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔مذکورہ ہیڈ مسٹریس اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا گیا تھا۔مذکورہ اساتذہ کی بھرتیاں 2016 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی گئی تھی۔مستقل کرنے کے احکامات 5 سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے پر جاری کیے گئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترقیوں کے بعد ہیڈ مسٹریس اور سبجیکٹ سپیشلسٹ سالانہ انکریمنٹ حاصل کرسکیں گی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، 129 ایلمنٹری سکول اساتذہ کو ان سروس پرموشن دیئے جانے کا امکان ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں آج ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ایس ایس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔

اجلاس میں 129 ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے پر غور کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ 72 خواتین ٹیچر اور 57 مرد ٹیچرز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کیجائے گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ کو میرٹ پر ترقیاں دی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرز طلب کیے تھے۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو سینئرسکول ٹیچر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی ،جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو ایلمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کے لئے آج 29 مئی کو ڈی پی سی کی جائےگی۔اسی طرح پرائمری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کے لئے 30 مئی کو ڈی پی سی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer