پنجاب حکومت کی وفاق سے سفارش

پنجاب حکومت کی وفاق سے سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملک کے مختلف شہروں میں عید کی تعطیلات کے بعد ایس اوپیز کے تحت سرکاری دفاتر، بینکس، پیٹرول پمپس، فٹنس اینڈ ٹریننگ جم اور دکانیں کھل گئی ہیں،پنجاب حکومت نےوفاقی حکومت سے ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی اور ساتھ ہی مری اور گلیات میں ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کیلئے بھی وفاقی حکومت سےرجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مشروط فیصلہ کرلیا ہے اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بھی سفارش کردی ہے، معاملہ حتمی منظوری کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں پیش کیاجائےگا، صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہوا تو بتدریج پابندیاں نرم کرنے پر غورکریں گے ۔

ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مارکیٹوں اورشاپنگ مالز کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے ہوں گے ، مارکیٹیں ، بازار اورشاپنگ مالز کو ہفتے میں چار دن کاروبار کی اجازت ہوگی ، جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اوربازاربند رہیں گے ۔

حکومت پنجاب نےمری او ر گلیات کو سیاحوں کیلئے کھولنے اور ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کے لیے وفاقی حکومت سےرجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو سخت ایس او پیز کے ساتھ انٹرویو ز کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہوا تو بتدریج پابندیاں نرم کرنے پر غورکریں گے۔ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یاد رہے ملک بھر  میں کورونا  وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41 ، اسلام آباد 19، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer