گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: شہر لاہور میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی، جمعہ سے پیر اور منگل کی رات تک گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

 پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ ریڈ الرٹ کے مطابق گزشتہ روز کمی کا زور کم رہا جبکہ ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہا  جبکہ آج سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں گرد آلود اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کی رات سے پیر اور منگل کی درمیانی شب تک لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آندھی و طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پوٹھوہار ریجن، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ڈی جی خان ، رحیم یار خان ، لیہ ، ملتان اور بھکر میں بھی گرد آلود آندھی جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو موسمی تبدیلی کے پیش ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer