( علی عباس ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، یکم جون سے 14 اگست تک سرکاری سکول بند رہیں گے، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سکول سربراہان کو موسم گرما کی چھٹیوں میں ڈینگی کے متعلق جاری حفاظتی اقدامات اپنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے بھی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جون سے 14 اگست تک سرکاری سکول بند رہیں گے۔