پنجاب حکو مت میں ترجمانوں کا جمعہ بازار لگ گیا

پنجاب حکو مت میں ترجمانوں کا جمعہ بازار لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب میں ترجمانوں کی بہار آگئی،حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے ترجمانوں کا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان، فیصل حیات بھی پنجاب حکومت کے ترجمان ہیں، احمد چھٹہ، شوکت بسرا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا اور عائشہ چوہدری بھی پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 18 فروری کو سابق وزیر اطلاعات نے22   ترجمان مقرر کیے تھے.

Sughra Afzal

Content Writer