(سعود بٹ) نیب لاہور میں پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات جاری، لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین اور سابق لیگی ایم پی اے حافظ میاں نعمان نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا
سٹی 42 ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں حافظ میاں نعمان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ جس پر انہوں نے پیش ہو کر 1 گھنٹہ 45 منٹ کا بیان ریکارڈ کروایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعمان نے کہا کہ نیب قومی ادارہ ہے جب بھی بلایا جائے گا حاضر ہوں گے۔ نیب ٹیم کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جوابات بھی جلد جمع کرا دیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق
حافظ میاں نعمان نے کہا کہ نواز شریف نے 76 مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، نیب احتساب ضرور کرے لیکن احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔ لاہور پارکنگ کمپنی عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی تھی اور انہوں نے بطور چیئرمین ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے ہیں۔