لاہوریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا

لاہوریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا
کیپشن: City42 - Sun, Canal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر) سورج کا پارہ ہائی ہوا تو اہلیان لاہور نے نہر پر جانے میں ہی غنیمت سمجھی۔  محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔

شہر میں آج بھی گرمی کا راج برقرار ہے جس سے روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں مگر دھوپ کی تپش سے بچنے کیلئے شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے جس میں بچے بھی بڑوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔ کوئی درختوں کی چھاؤں میں بیٹھا ہے توکوئی پانی میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ گرمی سے بچنے کیلئے نہربہترین جگہ ہے جہاں پانی اورچھاؤں دونوں دستیاب ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  آئندہ دو روز تک موسم خشک اورگرم رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

طبی ماہرین  نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اگرگھر سے نکلنا بہت ضرور ہو تو سر پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں اور سن گلاسسز کا استعمال کریں۔