(ویب ڈیسک)آئی پی ایل (انڈین پریمئیر لیگ) 2026 کے آغاز سے قبل چنائی سپر کنگز کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کم از کم 2 ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے۔ چنائی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آفیشل بیان جاری کر اس کے متعلق اطلاع دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دھونی پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے سبب بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ چنائی سپر کنگز اپنا پہلا میچ 30 مارچ کو راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق چنائی سپر کنگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مہندر سنگھ دھونی فی الحال پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے باعث بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اس وجہ سے ممکن ہے کہ وہ آئی پی ایل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ’’جلد صحت یاب ہوں تھالا !‘‘۔
چنائی سپر کنگز کے آفیشل بیان کے مطابق مہندر سنگھ دھونی 2 ہفتے تک آئی پی ایل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان 2 ہفتوں کے دوران چنائی کی ٹیم 4 اہم میچ کھیلے گی۔ سی ایس کے اپنا پہلا میچ 30 مارچ کو گوہاٹی میں راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گی، بعد میں ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پنجاب کنگز کے خلاف 3 اپریل کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلورو اور 11 اپریل کو دہلی کیپٹلز کے خلاف سی ایس کے کو کھیلنا ہے۔
آئی پی ایل میں کھیلے جانیوالے4 میچوں کے بعد چنائی کا اگلا مقابلہ 14 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف ہے۔
Official Statement
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) March 28, 2026
MS Dhoni is currently undergoing rehabilitation for a calf strain. As a result, he is likely to miss the first two weeks of TATA IPL 2026.
Get well soon, Thala! ???? pic.twitter.com/4dgmt5EWFi
اگر دھونی کی انجری توقع کے مطابق وقت پر ٹھیک نہیں ہوتی تو وہ اس میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں، ایسی صورت میں وہ 18 اپریل کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ سے واپسی کر سکتے ہیں۔ 44 سالہ وکٹ کیپر بلے باز دھونی اپنی کپتانی میں چنئی سپر کنگس کو 5 خطاب جتوا چکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ سے 6 سال قبل 2020 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔