ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا پروٹوکول افسران کیلئے الاؤنس دوگنا کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پروٹوکول افسران کیلئے الاؤنس دوگنا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

را ؤ دلشاد:پنجاب حکومت نے پروٹوکول ڈیوٹی انجام دینے والے افسران اور ملازمین کیلئے مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جائے گا۔

یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت (آئی اینڈ سی) کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق سپیشل الاؤنسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔