جنیدریاض: پیماء کے ماتحت 43000 سکولز کو عید سے پہلے پیمنٹس نہ ہوسکیں،فنانس ڈیپارٹمنٹ پیماء لائسنسیز کو پیمنٹس جاری کرنے میں ناکام، پیما سکول میں پڑھانے والے 30 ہزار ٹیچرز کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی۔
سکول مالکان کا کہنا تھا کہ پیماء کے ماتحت سکولوں میں 6 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں،پیماء کی جانب سے فی طالبعلم 12 سو روپے ماہانہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔
فنڈز جاری نہ ہونے کیوجہ سے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کیجاسکتی، پیماء ایسا میکنرم بنائے کہ اساتذہ کو تنخواہیں بروقت ادا ہوسکیں۔