ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا: امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا: امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

 واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔

  میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔

  میری ترجیح ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ حل کر لیا جائے، ایران نہ مانا تو بہت سے بری چیزیں ہوں گی۔

 ایران نے صدر ٹرمپ کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔

 ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے بلواسطہ بات چیت ہوسکتی ہے۔