ملک اشرف : گرمیوں کا موسم شروع ہونے کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کو گاون کے استعمال سے چھوٹ مل گئی ،وکلا عید کی تعطیلات کے بعد گاون پہننے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوسکیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور اس کے تینوں بنچز میں مقدمات کیلئے پیش ہونیوالے وکلا کیلئے اب گاون ضروری نہیں ہوگا، گاون وکلا کے یونیفارم کا لازمی حصہ ہے ،لیکن پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے پورا سال استعمال نہیں کیا جاتا۔ صرف سردی کے موسم میں پانچ سے چھ مہینوں کیلئے اسے یونیفارم کے طور پر استعمال کرنا لازمی ہے۔ سردی کی آمد کیساتھ ہی نومبر سے دوبارہ گاون پہننے کی پابندی شروع ہو جاتی ہے ۔ وکلا دوبارہ لگ بھگ سات ماہ یعنی اکتوبر تک گاون استعمال نہیں کریں گے اور اکتوبر کے آخر میں انہیں گاون کے استعمال شروع ہو جائے گا۔