ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو: آسٹریلوی خاتون رکن پارلیمنٹ فلسطینی بچوں کی شہادت پر رو پڑیں

ویڈیو: آسٹریلوی خاتون رکن پارلیمنٹ فلسطینی بچوں کی شہادت پر رو پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کیٹ میک نامارا غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری پر بات کرتے ہوئے روپڑیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ان کا بچہ سکون سے سو رہا تھا، اس وقت انہوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے تلے دبے زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر دیکھیں، جو انتہائی دردناک تھیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج مزید 15 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں نو افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہداء کی مجموعی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔