قومی کھیل کی بحالی کا مشن، وزیر کھیل پنجاب کی ہاکی سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں

قومی کھیل کی بحالی کا مشن، وزیر کھیل پنجاب کی ہاکی سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر  نے ہاکی سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ 
اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی بحالی پروگرام پر بریفنگ دی۔ وزیرکھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ مختلف کھیلوں کیلئے پنجاب لیگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہاکی کے ضلعی سطح پر سینٹرز بنائے جائیں گے۔