سینکڑوں پاکستانی ورکرز کیلئے سعودی عرب میں تفریحی ایونٹ کا انعقاد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں وطن سے دور سینکڑوں ورکرز کیلئے تفریحی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا, ایونٹ میں پاکستانی ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ پاکستانی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دیس سے دور پاکستانی ورکرز کے کیمپ میں حبیب بنک کی جانب سے میلہ سجایا گیا، جس میں سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی اور مختلف تفریحی کھیلوں میں شرکت کرکے ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ پاکستانی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر کو اپنے درمیان پا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ۔

 اس موقع پر حبیب بنک کے افسران اور پاکستانی کرکٹرز نے پاکستانی ورکرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد ورکرز کی رہنمائی کرنا ہے کہ وہ ترسیلات زر کو قانونی ذرائع سے بھجوائیں تاکہ ملک ترقی کر سکے اور ملک کو درپیش معاشی بحران سے نجات مل سکے۔

Bilal Arshad

Content Writer