ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ڈی ایچ کیو  ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ نے ٹراما سنٹر اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

 محسن رضا نقوی نے مریضوں اور تیمار داروں سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی پوچھا جبکہ  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.

Bilal Arshad

Content Writer