بھارتی اداکارہ کی خودکشی ،  پولیس نےساتھی اداکار کو گرفتار کر لیا  

Bollywood actress,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کی مبینہ خودکشی ،  پولیس نےساتھی اداکار کو گرفتار کر لیا،ایڈیشنل پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ  اداکارہ کی خودکشی کے اسباب اور ملوث افراد کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
  بھارتی  فلموں اداکارہ کی  مبینہ موت، خودکشی یا قتل معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے ساتھی اداکار کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف  اداکارہ کے مبینہ خودکشی کیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیس کمشنر  نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بھوجپوری اداکارہ خودکشی کی شام دیر سے ہوٹل کے کمرے میں واپس لوٹی تھی، وہ روئی تھی اور روتے ہوئے ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔

 دو روز قبل بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اکانشا ڈوبے کی لاش ورانسی کے ایک ہوٹل میں بند کمرے سے دریافت ہوئی تھی، ابتدائی طور پر موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ اداکار اکانشا ڈوبے کی والدہ کی مدعیت میں خودکشی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سمر سنگھ اور سنجھے سنگھ کو نامزد کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سمر سنگھ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔