پی ٹی آئی استعفوں کا کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی استعفوں کا کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پی ٹی آئی کے 113 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کے لئے 6 اپریل تک کی مہلت  دیتے ہوئے اراکین اسمبلی کے استفعی منظور کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے سابق ایم این اے ریاض فتیانہ سمیت سابق اراکین اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا،  الیکشن کمیشن کے جواب کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کی سمری پر اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے کہا الیکشن کمیشن کا جواب آچکا ہے،  سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے۔

سابق ایم این اے شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ، شفقت محمود ، ملک کرامت کھوکھر ، حماد اظہر ، شیخ رشید،کنول شوزب ، ظل ہماء سمیت دیگر درخواستگزاروں کی جانب سے استعفی منظور کرنیکااقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔