بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کے مداحوں سے اہم درخواست کردی

بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کے مداحوں سے اہم درخواست کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی وی میزبان و اسلامک اسکالر بشریٰ اقبال نے اپنے مرحوم سابق شوہر، عامر لیاقت سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن عامرلیاقت رمضان کے آتے ہی دوبارہ سے سوشل میڈیا صارفین کو یاد آ گئے ہیں، عامر لیاقت کو مخلتف چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمشن میں خراج عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے۔عامرلیاقت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنے یوٹیوب چینل پر عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی رہتی ہیں۔

بشریٰ اقبال نے اب اپنے فیس بُک پر عامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کی جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے  اور انسٹاگرام اسٹوری پر عامرلیاقت کے لیے مداحوں سے نئی درخواست کی ہے۔

بشریٰ اقبال کا عامرلیاقت کے مداحوں سے نئی درخواست میں کہنا ہے کہ ’ عامر لیاقت مرحوم کے تمام چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف اور اُن کی روح کو سکون ملے اس کے لیے دعا کرتے رہیے۔‘

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-03-29/1209864_1969578_NEws22_updates.jpg

واضح رہے کہ عامر لیاقت گزشتہ سال 9 جون کو انتقال کر گئے تھے، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ اُن کی تیسری اہلیہ کو قرار دیتے ہوئے دانیہ ملک پر کیس کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer