ویب ڈیسک : ٹک ٹاک اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرے گا، مخصوص ویڈیوز کی تلاش کیلئے اب صارفین اپنی ہسٹری نیوی گیٹ کرسکیں گے ۔
سوشل میڈیا صارفین تک سب سے پہلے خبر پہنچانے والے اکاؤنٹ '' گیک آؤٹ'' کے میٹ نوورا نے انکشاف کیا ہے کہ اب واچ ہسٹری کو ایپ کی سیٹنگز میں جاکر پرائیوسی کے ذریعے دیکھا جاسکے گا اس سے پہلے یہ فیچر دستیاب نہیں تھا۔
اس سے پہلے کسی مخصوص ویڈیوز کو ڈھونڈنے کے لئے تما م ٹک ٹاک ڈیٹا کو ایک زپ فائل میں لوڈ کیا جاتا تھا جس میں براؤزنگ ہسٹری بھی شامل ہوتی تھی اور پھر اپنی مطلوبہ ویڈیوز کو تلاش کیا جاتا تھا۔ تاہم اب گمشدہ ویڈیوز کو نئے طریقے سے ڈھونڈا جاسکے گا جس سے وقت بھی بچے گا ۔ ٹک ٹاک نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک یہ فیچر سب صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔
NEW! TikTok Watch History https://t.co/vxXy9L0VJb
— Matt Navarra (@MattNavarra) March 26, 2022