ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے بطور امیدوار پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ثابت ہونگے کیونکہ وہ پنجاب کی باگ دوڑ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلیٰ کا امیدوار منتخب کرنے کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپ دی جائیگی۔
اس حوالے سے علیم خان گروپ آج مشاورت کرے گا اور فیصلہ کریگا کہ ان کی حمایت کرنی ہے یا نہیں ۔دوسری جانب ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی ٹیم کا ترین گروپ کے ساتھ رابطہ ہوا جس میں حکومتی فیصلوں کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔