چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ، 3 افراد ہلاک

 چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ، 3 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا نے سے  3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق میکسیکو میں چھوٹا طیارہ تکنیکی خراب کے باعث سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور  4زخمی ہو گئے، طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ سٹور بھی تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔عینی شاہدین نے کہا کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔