لاک ڈاؤن، سی ٹی او کی وارڈنز کو نئی ہدایات

لاک ڈاؤن، سی ٹی او کی وارڈنز کو نئی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد گاڑی میں دو سے زائد شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کر دی۔

سی سی پی او لاہور کے احکامات کی روشنی میں سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق ٹریفک پولیس پرائیویٹ گاڑی میں دو سوار سے زائد شہریوں کی حوصلہ شکنی کرے۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ صرف مخصوص صورتحال میں کار میں دو سوار سے زائد بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ کورونا وائرس کے باعث ڈرائیورز کو ماسک اور گلوز پہننے کی بھی ہدایت کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں    کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1528 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔پنجاب میں    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 557 ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔