سٹی42: ملک میں ایک اور ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ، کوئٹہ کے علاقے سرپل کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال کوئٹہ سے 13 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو آ چکے ہیں۔ سرپل کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 26 مارچ کو لیا گیا تھا، کوئٹہ کی سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔
دوسری جانب رواں برس 96 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔