کوئٹہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابرشہزاد ترک: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سرپل کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں سال کوئٹہ سے 13 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو آ چکے ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرپل کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 26 مارچ کو لیا گیا تھا، کوئٹہ کی سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس 96 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔