کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ،  محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا 

کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ،  محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :  کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ،  محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ۔ 
تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب اے زیادہ خدشہ ہے ۔ 
حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے، ساتھ ہی لائیو اسٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی اے باہر لگانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ 
جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر اے باہر رکھا جائے ۔ مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ 
ڈائریکٹوریٹ آف سی ڈی سی نے الرٹ جاری کر دیا ۔