ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز

شہر میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم )  کورونا کے پیش نظر شہر میں گراں فروشی بھی بڑھ گئی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں محدود، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک لاکھ72ہزار کے جرمانے اور8 مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔

شہر کے متعدد علاقوں میں سرکاری نرخ نظرانداز جبکہ شہری مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پرمجبور ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 مجسٹریٹ صرف67 مقامات پر خلاف ورزیاں ڈھونڈ سکے۔ اس دوران ایک لاکھ 72 ہزار کے جرمانے کیے جو کہ اوسطاً فی مجسٹریٹ 2 ہزار روپے بھی نہیں بنتے۔

گراں فروشی پر صرف 8 مقدمات کا اندراج کرایا گیا اور13 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ سرکاری ریٹس نظرانداز کرنے پر صرف ایک شخص کو جیل بھیجا گیا۔