سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُکہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
گذشتہ دنوں شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 55 روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور ہفتے کے روز شہر میں زندہ مرغی 15 روپے اضافے کے بعد 136 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 22 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو ہو گیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جسکے باعث قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کروائے۔