ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریسی میں بڑی کارروائیاں، ایک افسر بحال، دوسرے کی جبری ریٹائرمنٹ

وفاقی بیوروکریسی میں بڑی کارروائیاں، ایک افسر بحال، دوسرے کی جبری ریٹائرمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں انضباطی کارروائیوں کے تحت ایک معطل افسر کو بحال جبکہ دوسرے افسر کو جبری ریٹائرمنٹ دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کی گریڈ 18 کی افسر آمنہ شجاع کو معطلی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر سرکاری ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت انضباطی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں دو ماہ کے لیے ایک درجے تنزلی کی سزا بھی دی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آمنہ شجاع کو سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت 30 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 18 کے افسر عدنان ظفر خان کے خلاف انضباطی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سناتے ہوئے فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدنان ظفر خان بھی فیصلے کے خلاف 30 روز کے اندر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔