ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام مندر چندہ چوری کیس:’جلدی کیوں ، آسمان نہیں ٹوٹے گا‘ سپریم کورٹ کافوری سماعت سے انکار

رام مندر چندہ چوری کیس:’جلدی کیوں ، آسمان نہیں ٹوٹے گا‘ سپریم کورٹ کافوری سماعت سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی سپریم کورٹ نے رام مندر ٹرسٹ سے منسلک فنڈ کی مبینہ چوری اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات  پر   غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کرنے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر فوری سماعت سے انکار  کرتے ہوئےکہا ہے کہ  ’’اتنی جلدی کیا ہے، آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا‘‘۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق رام مندر کے فنڈ میں غبن کا معاملہ میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے 29 جون کو نذرانہ یا عطیات میں مبینہ غبن کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار  کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ رام مندر ٹرسٹ سے منسلک فنڈ کے مبینہ غبن اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات درست ہوں یا نہیں، لیکن ان خبروں نے لوگوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ  کے جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس شیل ناگو کی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت موسم گرما کی تعطیل کے بعد ہوگی۔ جلد سماعت کے مطالبہ پر عدالت عظمیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا، اتنی جلدی کیا ہے؟‘‘۔
 یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ درخواست ایڈووکیٹ اجے  کمار رائے اور دنیش کمار یادو کی طرف سے داخل کی گئی ہے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایودھیا رام مندر کا مینجمنٹ دیکھنے والے شرم رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ سے متعلق مبینہ پیسوں کی بے ضابطگیوں اور دیگر خامیوں کی جانچ کرائی جائے۔ درخواست دہندہ نے اس کیلئے سی بی آئی کی قیادت میں ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔خاص طور سے ان لوگوں میں جنھوں نے ایودھیا کی باوقار وراثت اور رام مندر تعمیر کے لیے سالوں تک جدوجہد کی اور اس سے جذباتی طور پر جڑے رہے ہیں۔ عرضی میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اتر پردیش حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی نے بغیر کسی ایف آئی آر یا مستقل مجرمانہ معاملہ درج کیے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
  اتر پردیش حکومت نے 13 جون کو ایک خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ اس ٹیم کو پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔