ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خراب سولر انورٹر فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

خراب سولر انورٹر فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے ہال روڈ پر واقع ایک سولر شاپ کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر خراب سولر انورٹر فروخت کرنے اور اسے تبدیل نہ کرنے پر صارف عدالت میں 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انورٹر خراب ہونے کے باوجود دکاندار نے اسے تبدیل کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس پر صارف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہرجانے کی ادائیگی کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو 27 جون کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔