ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان سے بچنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، بوگس نمبر پلیٹس پر لاہور میں کریک ڈاؤن تیز

ای چالان سے بچنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، بوگس نمبر پلیٹس پر لاہور میں کریک ڈاؤن تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا۔ ماہ جون کے دوران بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 71 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ بغیر نمبر پلیٹس یا "اپلائیڈ فار" گاڑیاں چلانے پر 7 ہزار 849 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے برعکس یا فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 4 ہزار 559 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح نمبر پلیٹس کو ٹیڑھا، توڑنے یا ان کا ماڈل چھپانے پر 4 ہزار 579 وہیکلز کے چالان کیے گئے۔ مہم کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر 40 ہزار سے زائد گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر کار کے لیے 3 ہزار جبکہ موٹرسائیکل کے لیے ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کی بجائے نیا یونیورسل نمبر استعمال کریں۔