قیصر کھوکھر: وفاقی حکومت نے گریڈ 22 سمیت مختلف سینئر پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت متعدد اہم افسران رواں سال اپنی ملازمت کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے پولیس افسر محمد شہزاد سلطان 29 دسمبر 2026، امیر احمد شیخ 14 دسمبر 2026 اور سابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر 21 اگست 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ سابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی ریٹائرمنٹ 7 جولائی 2026 کو ہوگی۔
اسی طرح محمد ادریس احمد 18 اکتوبر، کیپٹن (ر) فیروز شاہ 14 ستمبر، افضل محمود بٹ 7 اگست، زین علی شیخ 21 ستمبر، جاوید احمد بلوچ 3 اگست، نوید ارشاد 2 اگست، رضا صفدر کاظمی 19 اگست، تنویر احمد ملک 28 ستمبر، محمد سلیم چغتائی 6 نومبر، فاروق احمد انور 31 اگست، عبدالوحید 17 دسمبر، مزمل حسین 11 جولائی جبکہ محمود حسین سمیر 30 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔