ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظرانداز، اوپن مارکیٹ میں سبزیاں 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگی فروخت

سرکاری نرخ نظرانداز، اوپن مارکیٹ میں سبزیاں 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگی فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں واضح فرق برقرار ہے، جہاں بیشتر سبزیاں مقررہ سرکاری نرخوں سے 20 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق نیا کچا آلو (درجہ اول) سرکاری قیمت 40 روپے کے بجائے 60 روپے فی کلو، پیاز 90 روپے کے بجائے 120 روپے، جبکہ ٹماٹر سرکاری نرخ 170 روپے کے مقابلے میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح کریلا 70 روپے کے بجائے 100 روپے، مٹر 170 روپے کے بجائے 200 روپے، شملہ مرچ 200 روپے کے بجائے 230 روپے، جبکہ سبز مرچ 110 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

سروے کے مطابق بند گوبھی سرکاری قیمت 60 روپے کے مقابلے میں 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 170 روپے کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔