ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کا 286 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش ہوگا  

آزاد کشمیر کا 286 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش ہوگا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشروڑائچ)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس میں وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے 286 ارب روپے حجم کا بجٹ تیار کیا گیا ہے، جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ 262 ارب روپے کے بجٹ سے 24 ارب روپے زیادہ ہے۔

 بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 250 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 36 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 مالی سال 2025-26 کے آغاز پر 310 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا تھا  تاہم بعد ازاں نظرثانی کے دوران اسے کم کرکے 262 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، عوامی فلاح اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی اہم مالی تجاویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 بجٹ پیش ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اس پر عام بحث کا آغاز ہوگا، جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں گے۔